ایرانی صدر

قاسم سلیمانی کے قتل کا یقینی طورپر بدلہ لیاجائے گا،ایرانی صدر

تہران (عکس آن لائن)ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈرقاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تیسری برسی کے موقع پرنشری تقریرمیں کہا ہے کہ ان کے قتل کا یقینی طورپربدلہ لیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ ہم شہیدقاسم سلیمانی کے خون کو بھولے ہیں اور نہ ہی بھولیں گے اوران کے خون کا بدلہ یقینی طورپرلیا جائے گا۔میجر جنرل قاسم سلیمانی 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

اس حملے کا حکم اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا۔مقتول کمانڈرایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کے سربراہ تھے۔ایرانی حکام اب ان کی برسی کے علاوہ بھی موقع بہ موقع امریکا سے ان کا انتقام لینے کے بلند بانگ بیانات جاری کرتے رہتے ہیں۔نومبرمیں، سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے بھی کہاتھا کہایران سلیمانی کے قتل کوکبھی نہیں بھولے گااوروہ ان کی موت کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سلیمانی کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ہم نے (سلیمانی کا بدلہ لینے)کے بارے میں جوکچھ کہا ہے،ہم اس پرقائم ہیں۔ خامنہ ای نے کہا کہ یہ کام اپنے وقت میں، اپنی جگہ پر،ان شااللہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں