قاسم سلیمانی

قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ،امریکی سی آئی اے کا اہم افسر مارا گیا، عرب میڈیا کا دعویٰ

ماسکو(عکس آن لائن)عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکی سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک ہوگیا،

دوسری جانب روسی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گرنے والے طیارے میں ایران میں امریکی سی آئی اے آپریشنز کے سربراہ ڈی اینڈرا بھی مارے گئے۔جوایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث تھے اور ایران کے لیے امریکی سی آئی اے کے آپریشنز کے سربراہ تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکی سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک ہوگیا۔افغان طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر دیے گئے بیان میں کہا کہ دشمن کا انٹیلی جنس طیارہ تباہ ہوگیا جس میں امریکی سی آئی اے کے انتہائی اہم لوگ بھی مارے گئے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق روسی انٹیلی جنسی حکام نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں گرنے والے طیارے میں ایران میں امریکی سی آئی اے آپریشنز کے سربراہ ڈی اینڈرا بھی مارے گئے۔روسی انٹیلی جنس حکام کا کہناتھا کہ ڈی اینڈرا ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث تھے اور ایران کے لیے امریکی سی آئی اے کے آپریشنز کے سربراہ تھے۔عرب میڈیا کے مطابق ڈی اینڈرا کو 2017 میں ایران مشن سینٹر کے سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا اور وہ خطے میں سی آئی اے کے انتہائی اہم ممبر سمجھے جاتے تھے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے اس طیارے کو ڈی اینڈرا کے لیے امریکی سی آئی اے کی موبائل کمانڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جب کہ ڈی اینڈرا کو آیت اللہ مائیک، ڈارک پرنس اور انڈر ٹیکر کے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں