اسلام آباد (نمائندہ عکس)ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ 483 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ایک روز میں 483 سے زائد کیسز اور 2 اموات سامنے آئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 328 ہوگئی ہے۔
چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 39 ہزار 67 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 483 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.23 فیصد رہی۔ملک میں کورونا کے 503 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 513 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 347 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 324 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 583 اور بلوچستان میں 35 ہزار 458 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 930 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 662 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 209 کیسز سامنے ا?چکے ہیں۔