مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 104یہودی آباد کار مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والی اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 104یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔
یہودی آباد کار سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔خیال رہے کہ مسجد اقصی پریہودی آباد کاروں کے دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کار فوج اورپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر یہودی آباد کار مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔