لاہور(عکس آن لائن ) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کی اور انہوںنے قرآن کریم کو ہی پاکستان کا دستوقراردیا ،آج ہمیں اپنے کردار اور عمل کا جائزہ لیناہوگا کہ کیا ہم اس جانب پیشرفت کر رہے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرہم پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے فرمودات پر من و عن عملدرآمد کرنا ہوگااورحکمرانوںکو بھی ان کی طرح زندگی اپنانے کی ضرورت ہے ۔
صرف باتوں سے ریاست مدینہ نہیں بن سکتی ہے بلکہ سب سے پہلے حکمرانوں کو عوام کے لئے رول ماڈل بننا ہوگا ۔ قائد اعظم نے اپنے لئے سرکاری اخراجات کو سختی ممنوعہ قرار دیا کیا پاکستان کے پہلے آنے والے اور آج کے حکمران بھی ایسا ہی کر رہے ہیں ۔