لاہور( عکس آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ وممبر گڈگورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا اپنی سیاست کیلئے مزار قائدکا تقدس پامال کرناقابل مذمت ہے، قائد اعظم محمد علی جناح جیسی عظیم ہستی کے مزار پر سیاسی ہلڑبازی پر قوم دل گرفتہ ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اس دھرتی پر بسنے والے تمام پاکستانیوں کے قائد ہیں، کیپٹن (ر) صفدر نے قبر کے بالکل قریب کھڑے ہو کر انتہائی غیر مناسب حرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی قابل شرم حرکت پر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے ، لیگی ملک کوکس طرف لے جانا چاہتے ہیں ،اللہ پاک پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے۔