افتخار بشیر

فیڈریشن الیکشن میں انجم نثار کی بطور صدر کامیابی حقیقی تاجر نمائندوں کی فتح ہے ‘افتخار بشیر

لاہور(عکس آن لائن ) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے ایف پی سی سی آئی میں انجم نثارکی بطور صدر اور ان کے ساتھیوں کی تاریخی فتح پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن الیکشن میں انجم نثا ر کی بطور صدر کامیابی تاجر نمائندوں کی فتح ہے انجم نثار ایک سینئر صنعتکار اور تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بزنس مین پینل کی تاریخی کامیابی سے تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ انجم نثار ملک بھر کی تاجر برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے تاجروں کے مسائل ہر سطح پر حل کیے جائیں گے اور اب حقیقی معنوں میں تاجروں کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائی جائے گی اور ان کے مسئلے مسائل فوری حل ہونگے ۔انہوںنے کہا کہ پورے پاکستان کی صنعتکار و تاجربرادری انجم نثار کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر آواز پر لبیک کہا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں