اسلام آباد (عکس آن لائن) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایچ ایس ایس سی
کے نتائج کا اعلان 30 جولائی کو 2بجکر 10 منٹ پر بورڈ کے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔ اس تقریب کے کے
مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہ اکرم ہوں گی۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ایسے امیدواران
جنہوں نے موبائل فون نمبر داخلہ فارم میں درج کئے تھے ان کا متعلقہ رزلٹ بذریعہ ایس ایم ایس ان کو بھیج دیا
جائے گا۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم
کرنے کے لئے امیدواران رول نمبر سپیس ایف بی لکھ کر 5050 پر بھیجنا ہو گا۔ ترجمان کے مطابق اگر کسی
پرائیویٹ امیدوار کو 13 اگست تک رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتائج کے اعلان کے 30 دن کے اندر اندر
بنام کنٹرول امتحانات سیکریسی کو درخواست دے کر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتاہے۔