خواجہ آصف

فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا وہی ضامن تھے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا تھا وہی ضامن تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان کی بہت بڑی تعداد سوات اور فاٹا میں ہے، ان لوگوں کو وہاں لا کر بٹھایا گیا، اس وجہ سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔فیض آباد دھرنے سے متعلق سابق وزیر نے کہا کہ فیض آباد دھرنے میں فیض حمید نے معاہدے میں شامل ہونیکا اصرارکیا، جن لوگوں نے دھرنے والوں کوبٹھایا تھا وہی ضامن تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں