فواد حسن فواد

فیض آباد دھرنا کمیشن نے فواد حسن فواد کو طلب کرلیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے معاملے میں نگراں وزیر اور سابق سیکریٹری ٹو پی ایم فواد حسن فواد کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق دھرنا کمیشن 5 دسمبر کو فواد حسن فواد کا بیان ریکارڈ کرے گا، انہوں نے 22 نومبر 2017 کے اجلاس کے منٹس درج کیے تھے اس معاملے سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔کمیشن نے تحقیقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کو 4 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا جس میں 32 کے قریب سوالات تھے۔واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیرِ اعظم تھے، وہ اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک وزیرِ اعظم رہے۔فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں