کراچی (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل واوڈا نے اداروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے اداروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہے افواج پاکستان ہوں، عدلیہ ہو ، سیاسی شخصیات یا عام آدمی، کسی کے خلاف بھی ذاتیات پر نہیں ترنا چاہیے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی کی ذات کو کوئی بھی نشانہ بنا دیتا ہے، اسے رگڑ دیا جاتا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ سکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےکریک ڈاون شروع کر دیاہے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالا میں اداروں کے خلاف مہم چلانے والے 16 افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور فہرست میں شامل افراد کی گرفتاری کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔