اسلام آباد (عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کو مسلسل نااہلی سے بچایا گیا ،مسلم لیگ ن کے دو سینیٹرز کو دہری شہریت پر فارغ کر دیا گیا
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ اسی بنیاد پر فیصل واوڈا نظام عدل سے کھیلتے رہے۔ پہلے کوشش کی گئی کہ ان کے لیے آئین بدلا جائے ایسا نہ ہو سکا تو سینیٹ ٹکٹ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا ملک کے نظام عدل پر مسکراتے ضرور ہوں گے۔