فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی

فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی درخواست کی سماعت جلدکرنیکی استدعا مسترد

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے تاحیات نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس یحیی پر مشتمل عدالت عظمی کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں فیصل واوڈا کے وکیل کی جانب سے درخواست کی سماعت جلد کرنے کی استدعا کی گئی، جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق بڑا سنجیدہ ایشو ہے، دیکھنا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے؟۔ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام وکلا آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق پر تیاری کریں۔ عدالت کی جانب سے نااہلی کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں