فیصل قریشی

فیصل قریشی وڈیرے کا کردار نبھائیں گے

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکار فیصل قریشی اپنے نئے ڈرامے میں روایتی وڈیرے کا کردار نبھائیں گے۔ اس ڈرامے کے نام کا تو اب تک اعلان نہیں ہوا تاہم اس ڈرامے کے کئی ٹیزرز یوٹیوب پر جاری کیے جاچکے ہیں۔ ڈرامے میں فیصل قریشی نے طاقتور وڈیرے کا کردار نبھایا ہے جبکہ مدیحہ امام ایک آر جے بنی ہیں۔

ٹیزرز میں دکھایا گیا کہ فیصل قریشی مدیحہ امام کے شو پر انٹرویو دینے کے لیے پہنچتے ہیں جہاں وہ انہیں پسند کرلیتے ہیں۔ بعدازاں وہ مدیحہ امام سے زبردستی شادی کرلیتے ہیں جس کے بعد ڈرامے کی اصل کہانی کا آغاز ہوگا۔ اس ڈرامے کے حوالے سے دیے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ ان کا کردار بہت منفرد ہے، نہ تو اسے مکمل طور پر منفی کہا جائے گا اور نہ ہی یہ بالکل مثبت ہوگا۔ ڈرامے میں عائشہ گل فیصل قریشی کی پہلی اہلیہ بنی ہیں، سبینہ فاروق فیصل قریشی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ ڈرامے میں ہارون شاہد، علی انصاری، سیفی حسن اور فضیلہ قیصر بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں