افشاں قریشی

فیصل بڑا اسٹار بن گیا لیکن اچھا بیٹا اور انسان نہ بن سکا‘ افشاں قریشی

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکارہ افشاں قریشی کے اپنے بیٹے اداکار فیصل قریشی کے بارے میں کہا ہے کہ ان کا بیٹا بڑا اسٹار بن گیا لیکن اچھا بیٹا اور انسان نہ بن سکا۔افشاں قریشی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بیٹے فیصل قریشی سے تھوڑی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا جب آج میری دعاﺅں کی وجہ سے ایک بڑا اسٹار بن چکا ہے تو مجھے اپنی ایک غلطی کا احساس ہوا ہے کہ میں نے اس کی کامیابی کے لیے تو دعا کی لیکن یہ دعا نہیں کی کہ وہ ایک اچھا بیٹا اور ایک اچھا انسان بھی بنے۔انہوں نے اس شو کے دوران اولاد کے لیے یہ پیغام دیا کہ اپنے ماں باپ کی عزت کریں اور ان کی خدمت کریں کیونکہ ماں باپ سے بڑھ کر دنیا میں کوئی بھی چیز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی کی والدہ نے اپنے انٹرویو میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے اور فیصل قریشی کے درمیان کیا اختلافات ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی کا یہ بیان سامنے آنے پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔