مکوآنہ (عکس آن لائن) فیصل آباد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے مشکلات مزید بڑھنے لگیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے اور گھی کی قلت برقرار ہے۔
سستے سٹورز بھی عوام کو ریلیف فراہم نہ کر سکے۔ دو روز گزر گئے لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا گھی دستیاب نہیں۔ سپلائی کم ہونے سے سبسڈائزڈ آٹے کی بھی قلت ہے، صارفین سبسڈائزڈ اشیاء کے حصول کیلئے سٹورز کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر آئے صارفین پریشان نظر آتے ہیں، ان کا کہنا ہے جب بھی آئیں آٹا نہیں ملتا، سستا گھی بھی دستیاب نہیں، اس مہنگائی میں جائیں تو کہاں جائیں دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز حکام کا مؤقف ہے کہ آٹے کی سپلائی جاری ہے۔