تیز رفتار ٹرک

فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک مسافر رکشے پر الٹ گیا تین افراد ہلاک، پانچ افراد شدید زخمی

شیخوپورہ (نمائندہ عکس آن لائن) فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک مسافر رکشے پر الٹ گیا تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق سکندر آباد کے قریب کدلتھی موڑ ٹال پلازہ کے قریب ایک ٹرک جو کہ لوڈ تھا بے قابو ہو کر پاس سے گزرنے والے مسافر رکشہ پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار زمرد بی بی دختر محمد رفیق بمعر 26 سال سکنہ جیون پورہ ، نذیر مسیح ولد بوٹا مسیح بمعر 35 سال سکنہ مانانوالہ ، ملک حفیظ اللہ ولد امان اللہ بعمر 34 سال سکنہ میانوالی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ حمزہ ۔ مقصود احمد ، صفیہ بی بی، اقصیٰ دختر شفیق اھمد، زینت زوجہ عبدالرشید شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ بھکھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ورثاءکے حوالے کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں