فیصل آباد(عکس آن لائن) فیصل آبادکی جیلوں میں قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلاہوگئے۔2871قیدیوں اورملازمین کی ہونے والی سکریننگ کے بعد53 ایڈز ،541ہیپاٹائٹس سی اور59ہیپاٹائٹس بی کاشکارنکلے ۔
قیدیوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث بھی شامل ہیں جومالی وسائل کی کمی سے ضمانتیں نہ ہونے سے قیدی کی زندگی بسرکررہے ہیں۔بعض ذرائع کے مطابق غیر معیاری کھانااوربروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے قیدی بیماریوں کاشکار ہوئے ہیں تاہم رپورٹس منظرعام پرآنے کے بعدان کاعلاج شروع کردیاگیا ہے۔