پٹرولیم

فیصل آباد، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ مافیا نے کرایوں میں کمی نہ کی جا سکی

مکوآنہ (عکس آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ مافیا نے کرایوں میں کمی نہ کی، جس کی وجہ سے دوسرے شہروں کو سفر کرنے والے مسافروں اور بس کنڈیکٹرز سے لڑائی جھگڑے اور بحث وتکرار معمول بن چکے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے چپ سادھ رکھی ہے۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ کے دوران تقریباً 18 روپے پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

لیکن ٹرانسپورٹ مافیا نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کی اور دیگر شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے کے ساتھ ساتھ لوکل بسوں’ چنگ چی رکشہ’ ٹیکسی والے بدستور پرانے کرایہ نامہ کے تحت ہی کرایہ وصول کر رہے ہیں اور حکومت کی طرف سے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ مافیا نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹ مافیا ازخود کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں کی مد میں کمی نہ کی جا سکی ہے.

اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے نیا کرایہ نامہ جاری کرنے اور اس پر عملدرآمد کروانے میں پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد آر ٹی اے کی طرف سے ٹرانسپورٹ مافیا کو زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کی گئی ہے.

اور مسافروں کی طرف سے کرایہ کی کمی کے بارے میں آئے روز بس’ ٹیکسی’ رکشہ ڈرائیوروں سے لڑائی جھگڑے اور بحث وتکرار کے واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔شہری حلقوں نے کمشنر سلوت سعید’ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کا پابندکر ے

اپنا تبصرہ بھیجیں