اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کے بارے میں کہاہے کہ فیصلے کے اندر تبدیلی اور دباؤ کی خبریں آرہی ہیں۔اپنے بیان میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ایک ممبر پر دباؤ ہے وہ فیصلے پر دستخط نہیں کررہے
انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے ذرائع ہیں جو دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کروا رہے ہیں۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کے ممبران دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کروارہے ہیں۔ملیکہ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کا طریقہ کار کھل کر سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی ہے۔