کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی مسکراتی ہوئی تصویر کے ساتھ سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی۔انسٹاگرام پر فیروز خان نے مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی۔اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہنستے ہوئے تصویر شیئر کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں خوش ہوں۔انہوں نے لکھا کہ میں مسکراتے ہوئے تصویر اس لیے شیئر کررہا ہوں کیونکہ یہ جلدی اپنی جانب توجہ مرکوز کروا لیتی ہیں،
دراصل میں آپ سب کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب کروانا چاہتا ہوں جو اس وقت سب سے زیادہ ضروری ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امداد کریں، پھر چاہے وہ ایک وقت کا کھانا ہو یا ایک خاندان کے لیے خیمہ۔کوئی چھوٹی سے چھوٹی امداد ہی کیوں نہ ہو آپ اپنے قابل بھروسہ ذرائع کے ذریعے ضرور امداد کریں، شکریہ۔