کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی اداکار فیروز خان بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والے تنازعات ، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سمیت افواہوں اور بے بنیاد خبروں سے تنگ آگئے ہیں۔اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا کی انسان کی زندگی میں عمل دخل کے حوالے سے بات کی ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ‘سوشل میڈیا چیزوں کو تباہ کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تنازع پر تمام ہی شوبز شخصیات نے ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین فیروز خان کے سوشل میڈیا کے حوالے سے بیان کو بھی اسی تنازع سے جوڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب گزشتہ دنوں دونوں میں علیحدگی کے تقریباً دیڑھ برس بعد سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی۔