لوہے کی درآمدات

فولاد اورلوہے کی درآمدات میں 19.04 فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن) فولاد اورلوہے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 19.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جنوری 2020ء تک سٹیل اورلوہے کی درآمدات پر1.444 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 19.04 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سٹیل اورلوہے کی درآمدات پر1.719 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020ء میں سٹیل اورلوہے کی درآمدات پر209.21 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جوجنوری 2019ء کے مقابلے میں 12.17 فیصد کم ہے، جنوری 2019ء میں آئرن اورسٹیل کی درآمد پر234.68 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ واضح رہے کہ مالی سال 2018-19ء میں آئرن اورسٹیل کی درآمدات پر 2.778 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں