اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی ججمنٹ کے بعد ہائی کورٹ کو ختم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ اس حکومت کے پاس پاکستان کے لیے میثاق معیشت کا کوئی پلان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ججز خط پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بنے جو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے، قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ دھمکیاں کہاں سے آتی ہیں اور کون دیتا ہے،بابر اعوان نے کہا کہ فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔