اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بابراعوان نے کہا ہے کہ فوج سے متعلق سروس معاملات پررِٹ پٹیشن نہیں لائی جاسکتی، وزیراعظم نے اپنا اختیاراستعمال کیاجو انہیں آئین دیتا ہے۔
بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف و ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس میں 5ایشوز اہم ہیں جبکہ وزیراعظم نے اپنا اختیار استعمال کیا جو اس میں آئین دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اختیار رکھی ہے کہ مستقبل کےلئے کوئی گائیڈ لائن مقرر کر دے، آئین میں ہے کہ فوج سے متعلق سروس معاملات پر رٹ پٹیشن نہیں لائی جا سکتی ہے اور جو ابہام پیدا ہوا ہے اس کی اصلاح ہو سکتی ہے