مفتی منیب الرحمان

فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں،مفتی منیب الرحمان

کراچی(عکس آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند کے تنازع پر

فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام

سمجھتے ہیں۔وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے چاند سے متعلق بیان پر رد عمل میں چیئرمین

مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی

کونسی کتاب میں لکھا ہے؟ جس شخص کو سائنس کا علم نہیں وہ خود کو سائنس کا امام پیش کر رہاہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فواد جی، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا،

قمری ماہ کی29 تاریخ کوچاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہو مگر نظرنہ آئے تو مہینہ 30کا ہوگا.

اور اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی اس لیے نسبتا بڑا نظر آئےگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں،

انہوں نے طمطراق سے گزشتہ شب چاند کو دیکھ کر کہا کہ عوام خود فیصلہ کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں