اسلام آباد (عکس آن لائن ) فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آلودگی کی وجہ سے لوگ بیمار ہوتے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
جدید ٹیکنالوجی کی طلب کو سامنے رکھتے ہوئے 10 سالہ پالیسی بنانا ہوگی، آنے والے 10 سالوں میں ہمارا انرجی کا مسئلہ ہے، پاکستان نے اپنی رینوایبل انرجی پالیسی دی ہے، اس میں ہم سولر اور ونڈ انرجی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے،
فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا آنے سے پہلے ہم ہر چیز درآمد کررہے تھے تاہم اب پاکستان کورونا سے متعلق مصنوعات کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ بھی شروع ہو جائے گی۔
Load/Hide Comments