اسلام ا ٓ باد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا کے صنعتوں پر اثرات کا جائزہ لینے کیلئے اسٹڈی لانچ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس پتہ چلے گا کون سی صنعت ختم ہوں گی اور کون سی نئی صنعتیں ان کی جگہ لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس فاونڈیشن اور ایچ ای سی مشترکہ مطالعہ شروع کر رہے ہیں، مطالعے کامقصدکورونا کےصنعتوں پراثرات کاجائزہ لیناہے، کون سی صنعت ختم ہوں گی اور کون سی نئی صنعتیں ان کی جگہ لیں گی، ایچ ای سی اسٹڈی کے نتائج پرڈگری پروگرامز میں تبدیلی کا کہے گا۔