اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر فواد چوہدری فریال تالپور کی معطلی پر حمایت میں کھڑے ہوگئے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کا کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر وزرا کی معطلی کا حکم آئینی خلاف ورزی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ایسے عدالتی فیصلے آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں،عدالتی اصلاحات خصوصاً جج کے تقرر کا نظام فوری اصلاحات کا متقاضی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کے اصلاحات کے پروگرام میں اپنا کردار ادا کرے پاکستان کے عوام نظام میں بہتری چاہتے ہیں، لانگ مارچ کے التواء کے بعد اصلاحات کا موقع ہے۔