محمد حفیظ

فواد عالم نے بہت لوگوں کو غلط ثابت کر دیا، محمد حفیظ

مائونٹ منگوئی(عکس آن لائن)قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ فواد عالم کی سخت محنت اور لگن نے بہت لوگوں کو غلط ثابت کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان، مجھے آپ پر فخر ہے۔کرکٹر محمد حفیظ نے فواد عالم کی سنچری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوسری سنچری اسکور کرنے پر فوادعالم کو بہت مبارک ہو۔انہوں نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کے آخر تک فائٹنگ، اسپرٹ دکھانا قابل تعریف ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں