صائمہ خان

فنی زندگی کی غلطیوں کو سدھار لینا چاہئے‘ صائمہ خان

لاہور(عکس آن لائن) فلم و سٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک کامیابی کیلئے فنی زندگی میں ہونی والی غلطیوں کو سدھار لینا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں صائمہ خان نے کہا کہ فنکار کی صلاحیتوں کے قدردان کسی ایک ملک میں نہیں بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہوتے ہیں اس لیے فنون لطیفہ سے وابستہ ہر فرد کو سوچ سمجھ کر کام کرنا چاہیے کوئی ایساکام نہیں کرنا چاہئے جس سے اپنی اور اپنے وطن کی بدنامی ہو۔

صائمہ خان نے مزید کہا کہ اگر طویل عرصے تک کامیابیوں کو برقرار رکھنا ہو تو فنی زندگی کے آغاز میں کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں جب سمجھ آجائے تو ان سدھار لینا چاہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں