لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ فنکاروں کو وظیفے کی مد میں دو سال بعد پانچ ،پانچ ہزار روپے کا چیک دے کر ان کی تذلیل کی گئی ہے ، مالی معاونت میں سینئر اور جونیئر کا فرق بھی سامنے نہیں رکھا گیا جو قابل افسوس ہے ۔
ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ حکومت نے جن سینئر فنکاروں کو مالی معاونت کے طور پر چیک دئیے ہیں یہ سب کئی دہائیوں تک کسی نہ کسی طرح فن کی خدمت کر تے رہے ہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اتنا معاوضہ دے جس سے یہ آسانی سے اپنا گزر بسر کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ دو سال بعد پانچ ، پانچ ہزار کے چیک کی ادائیگی کر کے حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے ۔