معمر رانا

فنون لطیفہ بیمار معاشروں میں فروغ نہیں پاتا ،ہم نے اپنے اوپر اس طرح کی چھاپ نہیں لگنے دینی ‘ معمر رانا

لاہور( عکس آن لائن)اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو صرف کراچی اور لاہور سے جوڑنا قطعاً مناسب بات نہیں بلکہ اسے قومی انڈسٹری کہنا چاہیے ،فنون لطیفہ بیمار معاشروں میں فروغ نہیں پاتا اور ہم نے اپنے اوپر اس طرح کی کوئی چھاپ نہیں لگنے دینی ۔

ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا سبب کوئی ایک شخص نہیں بلکہ سب برابرکے ذمہ دار ہیں ،ہر کوئی اپنا احتساب کرے سب کو اپنا اپنا حصہ نظر آ جائے گااور اسے تسلیم کرنا بڑا پن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ بیمار معاشروں میں نہیں پنپتا اور ہم نے اپنے اوپر ہرگز یہ چھاپ نہیں لگنے دینی کہ ہم بیمار معاشرے میں پرورش پا رہے ہیں ۔معمر رانا نے بتایا کہ جب میں انڈسٹری میں آیا تو ندیم بیگ اور جاوید شیخ کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے اور میری تجویز کے مطابق کسی بھی پراجیکٹ میں سینئرز اور جونیئرز کا امتزاج ہونا چاہیے تاکہ نئی نسل سینئرز کے تجربے سے استفادہ کر سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں