اسلام آباد( عکس آن لائن )وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 4 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ڈویژن کے لئے 13راب 33 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اورکزئی ایجنسی میں زیارا ڈبوری روڈ کی تعمیر کے لئے 27 کروڑ 50 لاکھ، غلنئی مہمند گارڈ روڈ کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ، چاؤ تنگی سمال ڈیم کے لئے 26 کروڑ 38 لاکھ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 50 کروڑ، گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 40 کروڑ، سبی رکنی روڈ کی تعمیر کے لئے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔