کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کے نئے گانے ‘بے چین جوانی’ نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا دی ہے۔نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار فلک شبیر کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے جو کہ اْن کے مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔فلک شبیر کا نیا گانا ‘بے چین جوانی’ یو ٹیوب پر اب تک 5 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
فلک شبیر کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام اسٹوری پر یہ کامیابی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اْن کا گانا صرف دو گھنٹو ں کے اندر اندر 4 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔