فلک شبیر

فلک شبیر اور سارہ خان کی مبہم پوسٹ سے مداح سسپنس کا شکار

کراچی (عکس آن لائن) شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان کی جوڑی آئے دن اپنی روٹین سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہے۔ان کی جانب سے حال میں کی جانے والی مبہم پوسٹ کے بعد سے ہی مداح خیال کررہے ہیں کہ سارہ خان امید سے ہیں تاہم جوڑی کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔فلک شبیر نے گزشتہ دنوں ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی تھی جس میں وہ نومولود کی شوپنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں اور فلک کے کہنے پر ہنس کر جواب بھی دیتی ہیں۔

فلک کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اپنی شاپنگ کے بجائے بچوں کے کپڑوں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ویڈیو میں فلک شبیر سارہ خان سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کرتا کس کے لیے لے رہی ہیں جس پر سارہ خان کو مسکرا کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں