کراچی(عکس آن لائن) گلوکاروماڈل فلک شبیر اور اداکارہ و ماڈل سارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔انسٹاگرام پرگلوکاروماڈل فلک شبیر نے اپنی اسٹوری پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید فلک شبیراورسارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
فلک شبیر نے ایک ایسی تصویر شیئرکی جس میں ایک خاتون حاملہ ہے جب کہ شوہر بچے سے متعلق سوچ رہا ہے۔گلوکار نے لکھا کہ یہ رشتہ کی خوبصورتی ہے، سبحان اللہ!مداحوں نے اس تصویرکواس لیے بھی اشارہ سمجھا کیونکہ کچھ روز قبل سارہ علی خان کی طبیعت بھی ناساز تھی جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل بھی ہوئی تھیں۔