منیلا (عکس آن لائن) فلپائن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیا اور فلپائن پر چینی ہیکرز کے نام نہاد سائبر حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلپائن کے انفرادی عہدیداروں اور میڈیا کی طرف کی گئی بدنیتی پر مبنی قیاس آرائیاں اور بے بنیاد الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں.
منگل کے روز انہوں نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ سائبر حملوں کی مختلف شکلوں کی سختی سے مخالفت کرتی ہے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتی ہے، اور کسی بھی ملک یا فرد کو چین کے اندر یا چین کی بنیادی تنصیبات کو استعمال کر کے سائبر حملوں جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ فلپائن کے انفرادی عہدیداروں اور میڈیا نے بغیر حقائق کے چین پر بدنیتی پر مبنی قیاس آرائیاں اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں اور اسے چین فلپائن کے سمندری تنازعات سے بھی جوڑ دیا ہے، ایسے الفاظ اور اعمال انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی ایک عالمی چیلنج ہے جس کے لیے تمام ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔ چین اس بات کی وکالت کرتا ہے کہ تمام ممالک مشترکہ طور پر مذاکرات اور تعاون کے ذریعے سائبر سیکورٹی کی حفاظت کریں۔