بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے کہا کہ رواں سال 17 اپریل سے فلپائن کوسٹ گارڈ کا جہاز 9701 تقریباً پانچ ماہ سے چین کے شیئن بین ریف پر غیر قانونی طور پر ٹھہرا ہوا تھا جو چین کی علاقائی خودمختاری اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فلپائنی جہاز 9701 چین کے شیئن بین ریف سے واپس چلا گیا۔ چین فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ تشہیر اور خطرناک خلاف ورزیوں کو بند کرے اور چین کے ساتھ ملکر بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنجیدگی اور تاثیرکو برقرار رکھے ۔ چین کو شیئن بین ریف سمیت جزائر نان شا اور ان کے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے اور چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا اور چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔