سرمد کھوسٹ

فلم کملی میری زندگی کا مشکل ترین پراجیکٹ ہے، سرمد کھوسٹ

اسلام آباد(عکس آن لائن )ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے فلم کملی کو اپنے کریئر کا مشکل ترین پراجیکٹ قرار دے دیا۔سرمد کھوسٹ جو ان دنوں اپنی نئی فلم کملی کی عکس بندی میں مصروف تھے ، انہوں نے پہلے شیڈول کی عکس بندی مکمل کرتے ہوئے ایک انڑویو کے دروان فلم متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم کے لئے بہت خوش ہیں اور یہ فلم ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے،انہوں نے اس موقع پر فلم کی تمام کاسٹ کا شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ ہر اداکار نے اپنے کردار کو باخوبی نبھایا ہے۔ فلم کملی میں اداکار صباقمر مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ،فلم آئندہ سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں