چل میرے پُت

فلم ” چل میرے پُت “ پارٹ ٹو اگلے ماہ سینماﺅں کی زینت بنے گی

لاہور( عکس آن لائن)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر کی نئی فلم ” چل میرے پُت “ پارٹ ٹو اگلے ماہ سینماﺅں کی زینت بنے گی ، فلم میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے کردار نبھائے ہیں ۔ افتخار ٹھاکر نے لندن سے وطن واپسی پر بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اور دیگر کام مکمل ہو چکا ہے اوراب ڈبنگ کا مرحلہ شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی نمائش کے لئے 6یا13مارچ کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے جس کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ ” چل میرے پُت“ پارٹ ون کی طرح پارٹ ٹو بھی عوام کی بے حد پذیرائی حاصل کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں