نصیبو لال

فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی شاعری اورمیوزک روٹین سے ہٹ کراوربہت ہی منفردہے، نصیبو لال

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامورگلوکارہ نصیبولال نے کہا ہے کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی شاعری اورمیوزک روٹین سے ہٹ کراوربہت ہی منفردہے۔ ان خیالات کا اظہارنصیبولال نے گزشتہ روزنئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کے گیتوں کی ریکارڈنگ کے موقع پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نصیبولال نے کہا کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی شاعری اورمیوزک روٹین سے ہٹ کراوربہت ہی منفردہے،

انہوں نے کہا کہ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک فلم ’’عشق میراانمول‘‘کوکامیاب کرے کیونکہ اس فلم کی کامیابی میں پوری ٹیم نے بہت زیادہ محنت اورلگن سے اپنا کام کیا ہے،نصیبولال نے کہا کہ اس فلم کا میوزک اور کہانی میں معاشرتی احساسات کی مکمل عکاسی کی گئی ہے،مجھے امیدہے کہ میرے پرستاروں کو اس فلم کا میوزک اور گانے بہت پسندآئیں گے،انہوں نے کہا کہ فلم میں ملٹی سٹارزکاسٹ کوشامل کیا گیا ہے،

مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،پروڈیوسرنعیم خان ،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن جبکہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صائم علی،صفدرماہی ،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان اورشفقت چیمہ،رومان خان ودیگرفنکارشامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں