اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکار احسن خان نے کہا کہ وہ فلم ’’رہبرا‘‘ کی عکس بندی میں تاخیر ہونے پر مایوس نہیں تھے۔ انہوں نے کہا اس بات پر مکمل یقین تھا کہ یہ فلم دیر سے مگر لازمی مکمل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عائشہ عمر ایک باکمال اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں اچھا محسوس ہوا۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اداکاروں کی نجی زندگی کے بارے میں افواہیں دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے اور بطور شائقین اور صارفین ہمیں اس سلسلے میں احتیاط برتنی چاہیے اور ایک دوسرے کی زند گی میں آسانی پیداکرنی چاہیے۔ احسن خان فلم ’’رہبرا‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔