ممبئی (عکس آن لائن)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار آر جے بالاجی کا کہنا ہے کہ انہیں برا محسوس ہوا کہ لوگ رنبیر کپور کی فلم اینیمل دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں اس طرح تو نوجوان یہ سمجھیں گے کہ یہ سب کچھ ٹھیک ہے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ریڈیو جوکی اور ٹیلی ویڑن پریزینٹر نے کہا کہ وہ اپنی فلموں میں اینیمل جیسے مناظر پسند نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ 38 سالہ آر جے بالاجی کی گزشتہ برس تامل فلم رن بیبی رن ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل میں ایک نوجوان کو دکھایا گیا جو کہ خواتین پر جملے کس رہا تھا۔
بالاجی نے نسائیت (فیمن ازم) پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے مناظر اپنی فلم میں پسند نہیں کرینگے جسے دیکھ کر لوگ متاثر ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ گو کہ میں نے یہ فلم دیکھی نہیں لیکن لوگوں سے سنا ہے کہ ایک سین میں رنبیر کپور اداکارہ ترپتی دیمری سے کہتے ہیں کہ میرے جوتے چاٹو، تو میرا کہنا یہ ہے کہ جب نوجوان یہ فلم دیکھیں گے تو وہ سمجھیں کہ یہ سب کچھ ٹھیک ہے۔