لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے گلوکار بھی شدید متاثر ہوئے ، ہر سال فلم انڈسٹری کی ترقی کا واویلا کیاجاتا ہے لیکن کوئی بھی فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرنے کیلئے تیار نہیں اس لئے نامور گلوکار اورموسیقاربھی بیروزگار ہو چکے ہیں ۔شبنم مجید نے کہاکہ یہاں کسی دور میںبھی حکومت نے فلم انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی گی بلکہ پرائیویٹ سرمایہ کاروں نے انڈسٹری کو سہارا دیا ۔جب حکومت انڈسٹری پر توجہ دے گی توبہت بڑی تعداد میں سرمایہ کار اس جانب راغب ہوں گے کیونکہ انہیں اپنے سرمائے کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شوبزسے جڑے ہوئے دیگر لوگوں کی طرح میں بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو رہتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر