خالق نگر(عکس آن لائن)معروف اداکارہ سویرا شیخ نے کہا ہے کہ کچھ مصروفیات اورٹف شیڈول کی وجہ سے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم”عشق میراانمول“کی شوٹنگزمیں حصہ نہ لینے کا دکھ ہے،سویرا شیخ نے کہا کہ وہ کراچی سے کچھ دنوں کے لئے لاہور آئیں تھیں لیکن مصروفیات اورٹف شیڈول کی وجہ سے وقت نہ مل سکا ،انہوں نے کہا کہ فلم”عشق میراانمول“کی کہانی اور میوزک بہت اچھا ہے،
یہ فلم پاکستان شوبزانڈسٹری کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوگی،سویرا شیخ نے کہا کہ فلم کے سبھی کرداروں نے اپنے اپنے کردارکونہائیت ہی خوبصورتی سے اداکیا ہے،فلم میں مرکزی کردارصفدرماہی نے اداکیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی نے خوب نبھایا ہے،فلم کے مصنف وہدائتکارباسوچودھری ہیں ،مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،پروڈیوسرنعیم خان ،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن جبکہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صائم علی،صفدرماہی،حیدرعلی ،موسمہ علی ،اچھی خان،شفقت چیمہ،رومان خان،خاورخان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان ودیگرفنکارشامل ہیں۔