نصیبولال

فلم”عشق میراانمول”کی شاعری اورمیوزک حقیقت کے قریب ہے،نصیبولال

لاہور (عکس آن لائن) معروف گلوکارہ نصیبولال نے کہا ہے کہ فلم ”عشق میراانمول”کی شاعری ،میوزک اورکہانی حقیقت کے قریب ترہے۔ ایک انٹرویو میں نصیبو نے کہا کہ شاعراکرم خیال سمیت دیگرشاعروں نے اس فلم کی گانوں کو بہت ہی عمدہ لفظوں کی لڑیوں میں پرویا ہے،استادقادرعلی شگن نے ان گیتوں کا میوزک بہت ہی محسورکن دھنوں کے ساتھ ترتیب دیا ہے،اس فلم کی شاعری اورمیوزک بہت ہی زبردست اوردل میں رس گھولنے والا ہے،

اس فلم کے گانے آنے والے وقت میں ”سٹریٹ سونگ”ثابت ہوں گے،نصیبولال نے کہا کہ فوک گلوکارصفدرماہی اس فلم میں میرے ساتھ گابھی رہے ہیں اور مرکزی کرداربھی ادا کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فلم بینوں کے لئے یہ فلم 2020 کا بہترین تحفہ ثابت ہوگی،فلم کے مصنف وہدائیتکار باسوچودھری نے مرکزی کردارصفدرماہی اور ان کے مقابل ہیروئن صائم علی ہیں،کاسٹ میں شفقت چیمہ ،دردارنہ رحمن،راحیلہ آغا،اچھی خان،خاورخان،موسمہ علی،احمدچیمہ،باسوچودھری،مہراخترخان،رومان خان،فیصل کھچی،مقصودعالم،جاویدچودھری اورچائلڈسٹارسلمان شامل ہیں،گلوکارہ نصیبولال کے ساتھ صفدرماہی،سائرہ نسیم،نورافشاں،جمیل لوہاراورعمران شوکت علی نے بھی فلم میں اپنی خوبصورت آوازکا جادوجگایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں