حیدر سلطان

فلمسازی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے ‘ حیدر سلطان

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکارحیدر سلطان نے کہاہے کہ فلمسازی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے جس کے تحت فلمساز فلموں میں سرمایہ کاری کر سکیں ، اس طرح کے اقدام سے روایتی فلمسازوں کے ساتھ نئے فلمساز اور اداکار بھی سرمایہ کاری کریں گے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم کا مقصد مشترکہ فلمسازی کے ذریعے نفع اور نقصان میں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے تاکہ اگر فائدہ ہو تو تمام فلمساز اس سے منافع کمائیں اور اگر نقصان ہو تو تھوڑا تھوڑا نقصان برداشت کریں ۔ انہوںنے کہا کہ نئی فلم کو پورے پاکستان میں ریلیز کیا جائے اور ٹکٹ کی شرح بھی اس حد تک رکھی جائے تاکہ عام آدمی بھی اپنی فیملی کے ساتھ سینما گھر میں جا کر فلم دیکھ سکے ، اس فارمولے سے پاکستان فلم انڈسٹری کو یقینا فائدہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی اداکار میری خواہش ہے کہ بھارت کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی دنیا میں اپنے نام کا ڈنکا بجائے اوریقینا سب لوگ اس کے لئے اپنی اپنی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں