نیویارک(عکس آن لائن ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو آج (جمعہ کو)مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان ہے۔اس ضمن میں جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی جب کہ جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کوبطور ریاست قبول کرچکے ہیں۔
فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردی تھی، امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پرنظرثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔