چوہنگ(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری علاقہ خون میں نہا گیا ، متعدد فلسطینی رہنماء بھی شہید ، فلسطینی شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ،
حکمران کب خواب غفلت سے بیدار ہوں گے عالمی قوانین اور ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی امت مسلماں کے نام نہاد لیڈروں کی خاموشی معنی خیز ہے،ہم فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ ان خیالات کا اظہار جاتی امرا آمد پر میڈیا ے کر رہے تھے،اس موقع پر میاں شفقت منیر شرقپوری بھی ہمراہ تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اور مشیروں نے بیماریوں ،میتوں پر سیاست کی اور انسانیت کی تذلیل عام بات ہے میاں شہباز شریف علیل ہیں اور چیک آپ کے لیئے باہر جانے کے دواران رکاوٹ کھڑی کرنا ہی شریف خاندان فوبیا کی علامت ہے میاں شہباز شریف ہر صورت علاج کے لیئے جائیں گے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف مفروضوں پر مقدمات بنانا اور درجنوں مہینے ریفرنس تیار نہ ہو نے کے باوجود انتقام کی آگ ٹھنڈی ہونے کا نام ہی نہیں لیتی